شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / تازہ ترین / ہارو ن آباد:سینٹری سپر وائزر ریاض بھٹی کی عمدہ کارکردگی پرسرٹیفیکیٹ اور انعامات

ہارو ن آباد:سینٹری سپر وائزر ریاض بھٹی کی عمدہ کارکردگی پرسرٹیفیکیٹ اور انعامات

ہارو ن آباد﴿بیو رو چیف﴾سینٹری سپر وائزر ریاض بھٹی کی عمدہ کارکردگی ،ماہ رمضان المبارک کے دوران صفائی کا نظام موثر بنا دیا ۔عمدہ صفائی توصیفی سرٹیفکیٹ اور نقد انعامات دئیے گئے ۔ٹی ایم اے ہارون آباد کے سینٹری سپر وائزر ریاض بھٹی نے بوسیدہ سیوریج کی صفائی کا پیچیدہ اور نہایت مشکل کام اپنی زیر نگرانی کروایا جس کی بدولت شہر بھر میں سیوریج سسٹم فعال ہو گیا۔اور گٹروں کے ابلنے کا سلسلہ کا تدارک ممکن ہو گیا۔مزید برآں عمومی صفائی بھی مثالی بنا دی گئی ہے ایڈمنسٹریٹر ٹی ایم اے وقار احمد،ٹی ایم او چوہدری محمد انور جاوید اور سینٹری انسپکٹر شاہد لطیف نے ریاض بھٹی کو عمدہ کارکرگی پر نقد انعامات کے علاوہ توصیفی سرٹیفکیٹ دے کر ان کے جذبے اور کارکردگی کو سراہا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں  ملکی سلامتی کیخلاف کسی بات کی اجازت نہیں دی جائیگی، چیف جسٹس