پاکستانتازہ ترین

ریاض فتیانہ نے مسلم لیگ ق کو اللہ حافظ کہہ دیا

riaz fatyanaلاہور (پاک نیوز) قومی اسمبلی کے رکن ریاض فتیانہ نے مسلم لیگ ق چھوڑنے کا اعلان کردیا۔ پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفت گو میں ریاض فتیانہ کا کہنا تھا کہ جماعت کی قیادت کو اپنے فیصلے اور استعفیٰ سے آگاہ کردیا۔ پارٹی قیادت کے پاس میرے تحفظات دور کرنے کیلئے وقت نہیں۔ قیادت کو ناراضگی اور پارٹی چھوڑنے سے آگاہ کردیا ہے۔
ایک سوال کے جواب میں ریاض فتیانہ کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ق سے علیحدگی اختیار کرلی ہے اور آئندہ انتخابات آزاد حیثیت سے لڑنے کے بارے میں سوچ رہا ہوں۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button