پاکستانتازہ ترین

عیسائی لڑکی رمشاء کی رہائی کوخوش آئند ہے،پاکستان مسلم لیگ(ق)کی مرکزی نائب صدر

اسلام آباد(پ ر)پاکستان مسلم لیگ(ق)کی مرکزی نائب صدر وکلچرل ونگ کی صدر مسز سلطان گل نے توہین قرآن کے مبینہ کیس میں ملوث عیسائی لڑکی رمشا ء کی رہائی کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے اسے انصاف کی جیت قرار دیا ،گزشتہ روز پارٹی کے سینٹرل سیکریٹریٹ سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا کہ اس کیس میں انصاف کے تقاضوں کو پورا کیا گیا ہے اور تفتیشی افسران نے غیر جانبدارانہ تفتیش کر کے یہ ثابت کر دیا کہ مسلم معاشرہ تنگ نظر اور متعصب نہیں ہے ۔مسز سلطان گل نے کہا کہ اس کیس میں سول سوسائٹی ،میڈیا ،وکلاء نے حق سچ کا ساتھ دیا ،انہوں نے کہا کہ توہین قرآن کے قانون کو بدلنا نا انصافی ہو گا ۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button