پاکستانتازہ ترین

رِنگ روڈ اسکینڈل: وزیراعظم کے معاون خصوصی ذلفی بخاری مستعفی ہوگئے

اسلام آباد(پاک نیوز) وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے اوور سیز پاکستانی ذلفی بخاری نے رنگ روڈ اسکینڈل کی تحقیقات کیلئے خود کو پیش کرتے ہوئے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں ذلفی بخاری نے کہا کہ کسی بھی انکوائری کاسامنا کرنےکوتیارہوں، جب تک میرا نام کلیئر نہیں ہوجاتا عہدے سے استعفیٰ دے رہاہوں۔ ذلفی بخاری نے کہا کہ ’میرے وزیراعظم ہمیشہ کہتے ہیں کہ اگر کسی شخص کا نام کسی انکوائری میں آجائے چاہے وہ صحیح ہو یا غلط، اسے اپنا نام کلیئر ہوجانے تک عوامی عہدے سے الگ ہوجانا چاہیے، لہٰذا رنگ روڈ انکوائری میں مجھ پر لگنے والے الزامات کی بناء پر میں اپنا نام کلیئر ہونے تک عہدے سے مستعفی ہوکر  مثال قائم کرنا چاہتا ہوں‘۔

یہ بھی پڑھیں  پھول نگر میں اشتہاری ڈاکو ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک

یہ بھی پڑھیے :

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker