شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / مرنے سے پہلے پاکستان جانا چاہتا ہوں : رشی کپور

مرنے سے پہلے پاکستان جانا چاہتا ہوں : رشی کپور

ممبئی: بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار رشی کپور نے مرنے سے پہلے پاکستان جانے کی خواہش کا اظہار کردیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کے صوبے خیبرپختونخواہ کے علاقے پشاور میں پیدا ہونے والے بالی ووڈ کے معروف اداکار کو اپنے آبائی گھر کی یاد ستانے لگی اور انہوں نے پاکستان آنے کی خواہش کا اظہار کردیا۔ رشی کپور کے والد 1947 کے بعد بھارت کے شہر ممبئی منتقل ہوگئے تھے اور انہوں نے اپنی بقیہ زندگی وہی بسر کی، بھارتی اداکار نے شوبز کی دنیا میں قدم رکھا تو کامیابیوں نے اُن کے قدم چومے اور انہوں نے فلم کبھی کبھی، قرض، امر اکبر انتھونی اور چاندنی جیسی مشہور فلموں میں کام کیا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر رشی کپور کا کہنا تھا کہ ‘میں 65 سال کا ہوگیا ہوں اور خواہش کے کہ مرنے سے قبل پاکستان ضرور دیکھوں، میں چاہتا ہوں کہ میرے بچے اُن مقامات کو دیکھیں جہاں میں نے وقت گزارا‘۔ یاد رہے کہ حال ہی میں جموں کشمیر کے وزیراعلیٰ فاروق عبداللہ نے ایک بیان جاری کیا جس میں اُن کا کہنا تھا کہ کشمیر پاکستان کا حصہ ہے اور کشمیریوں کا حقِ خودارادیت کا یہ فیصلہ تبدیل نہیں ہوگا۔ نامور بھارتی اداکار نے اپنے ٹویٹ میں فاروق عبداللہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میں آپ سے بالکل متفق ہوں، مقبوضہ کشمیر کا مسئلہ حل ہونے سے دونوں ممالک کے تعلقات بہتر ہوجائیں گے۔

x

Check Also

ختم نبوت سے متعلق تحفظات پر سمجھوتا نہیں ہوسکتا: پیر نظام الدین جامی

اسلام آباد(بیورو رپورٹ) سجادہ نشین گولڑہ شریف پیر نظام الدین جامی نے ...

Connect!