پاکستانتازہ ترین

دریائے کابل، سندھ اور پنجکوڑہ میں کئی مقامات پر نچلے درجے کاسیلاب

نوشہرہ(مانیٹرنگ سیل) دریائے کابل میں نوشہرہ، دریائے سندھ میں اٹک خیر آباد اور دریائے پنجکوڑہ میں دیر کے مقام پر نچلے درجے کاسیلاب ہے۔ دریائے خیالی میں چارسدہ روڈ کے مقام پر بھی پانی کی سطح بڑھی ہے۔ فلڈ وارننگ سیل پشاور کے مطابق دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کا بہاو 46 ہزار 5سو کیوسک، دریائے سندھ میں اٹک خیر آباد کے مقام پر پانی کا بہاو 2 لاکھ52ہزار9سو کیوسک جبکہ دیر کے مقام پر دریائے پنجکوڑہ میں پانی کا بہاو 15 ہزار 4سو43 کیوسک ریکارڈ کیاگیا ہے۔ اسی طرح دریائے خیالی میں چارسدہ روڈ کے مقام پر پانی کا بہاو 31 ہزار 79 کیوسک ریکارڈ کیاگیا ہے۔ ان مقامات پر نچلے درجے کا سیلاب ہے۔

یہ بھی پڑھیں  بلوچستان کاآئندہ مالی سال کا280 ارب روپے کا بجٹ آج پیش کیاجائیگا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker