تازہ ترینعلاقائی

رائے ونڈ:عطائی ڈاکٹروں کے خلاف کریک ڈاؤن کے بعد عطائی دوبارہ میدان میں اتر آئے

رائے ونڈ ( نامہ نگار) حکومت پنجاب کی طرف سے عطائی ڈاکٹروں کے خلاف کیے جانے والے کریک ڈاؤن کے بعد عطائی ڈاکٹروں نے دوبارہ اپنی دکانداری چمکا لی اور تِیر و نشتر تیز کر لیے۔ تفصیلات کے مطابق شہر بھرمیں عطائی ڈاکٹروں کے خلاف کیے جانے والے کریک ڈاؤن کے دوران دُم دبا کر بھاگ جانے والے عطائی ڈاکٹر ماحول کو سازگار دیکھتے ہوئے پھر سے میدان میں اتر آئے اور مریضوں پر اپنے تجربات آزمانے لگے۔ اس کریک ڈاؤن کے دوران عطائی ڈاکٹروں نے کچھ دنوں تک اپنی دکانوں کو تالے لگائے رکھے ، کچھ نے ادویات اپنے گھروں میں منتقل کر لیں اور گھر وں میں ہی ’’ُ پریکٹس ‘‘ کرنے لگے لیکن اب انہوں نے اپنی دکانداری پھر سے چمکا لی ہے اور بلا خوف و خطر عوام کو لوٹ رہے ہیں ۔ پاک نیوز سے بات کرتے ہوئے عوام الناس نے وزیر اعلی پنجاب سے اپیل کی ہے کہ ان جعلی ڈاکٹروں کا ٹھیک طرح سے صفایا کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں  رائیونڈ:63ویں سالانہ اجتماع کےموقع پررائیونڈ کےپنڈال میں125نکاح پڑھائےگئے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker