علاقائی

رائے ونڈ:آوارہ منش لڑکوں کی متعدد ٹولیا ں کالج اوقات میں گرلزکالج کے گردگھومتی ہیں،طلبات کو پرشانی کا سامنا

رائے ونڈ ﴿ کرائم رپورٹر﴾ تھانہ سٹی رائے ونڈ کے پڑوس میں کالج روڈ پر بھونڈوں کا قبضہ ،طالبات کا تعلیمی سلسلہ برقرار رکھنا دشوار ہوگیا ۔فحش آوازیں کسنا معمول بن گیا ۔تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی رائے ونڈ کے پڑوس میں واقع گورنمنٹ گرلز کالج روڈ پر کالج اوقات میں آوارہ منش لڑکوں کی آمدورفت سے طالبات کا گزرنا محال ہوگیا ہے معلوم ہوا ہے کہ بھونڈوں کی ٹولیاں طالبات کو سرعام فحش آوازیں کستے اور چھیڑتے ہیں جس سے شریف گھرانوں کی طالبات کا تعلیمی سلسلہ برقراررکھنا دشوار ہو گیا ہے ذرائع کے مطابق آوارہ منش لڑکوں کی متعدد ٹولیا ں کالج اوقات میںکالج روڈ ،ریلوئے روڈ،مانگا روڈ ،سند ر روڈ اور بھٹی چوک پر گھومتی نظر آتی ہیں ۔موٹر سائیکل سوار بھونڈ طالبات کاپیچھاکرتے ہیں اوران کو پریشان کرتے ہیں ،پولیس اہلکاروں کی موجودگی میں بھونڈاپنی مذموم کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں مقامی سماجی و رفاہی حلقوں نے اعلیٰ پولیس حکام سے احوال کی درستگی کا مطالبہ کیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں  ڈسکہ: اقتدار کی ہوس پرستی،فوجی مارشل لاء ملک دو لخت کے اسباب، یکجہتی کا فقدان سقوط ڈھاکہ آج بھی موجود، مذہبی سیاسی سماجی تجارتی اور صحافتی رہنماء

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker