بین الاقوامیتازہ ترین

سعودی عرب میں11دہشت گرد گرفتار

ریاض(مانیٹرنگ سیل) سعودی سکیورٹی فورسز نے گیارہ دہشت گردوں کو گرفتار کیا ہے۔ جو اپریل میں کرب آباد میں ایک گشتی سکیورٹی فورس پر دستی بم پھینک کر فرار ہو گئے تھے۔ اس کارروائی میں ایک اہلکار شہید اور دو زخمی ہو گئے۔ وزارتِ داخلہ نے ایک اعلامیہ جاری کیا ہے کہ خفیہ معلومات کی بنیاد پر سکیورٹی اہلکاروں نے مطلوب افراد کے خلاف کارروائی کی اور گرفتار کیا۔ اپریل میں ہونے والی کارروائی اور تفتیش کے دوران سکیورٹی اہلکاروں کو مطلوب افراد کے خلاف ٹھوس ثبوت مل گئے ہیں۔ سکیورٹی ادارے ان افراد کی تلاش میں تھے ۔ گرفتاری کے بعد دہشت گردوں نے مکمل تفصیلات اور اپنے جرم کا اعتراف کیا۔ انہوں نے کہا کہ تخریبی کارروائی کے لئے کام تقسیم کر رکھے تھے ۔ ان میں بعض ایسے تھے جوگشتی اہلکاروں کی نگرانی کرتے تھے۔ دوسروں کا کام اُ ن کی مدد کرنا تھا۔ جبکہ بعض دھماکہ خیز مواد بناتے تھے ۔ تفتیش سے معلوم ہوا کہ اُ ن کا تعلق ایک شدت پسند تنظیم سے ہے ۔ اور انہیں بیرون ممالک سے امداد ملتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں  بے نظیر کے قتل میں ملوث ہاتھوں کو جکڑ دیا ہے، سابق وزیر داخلہ

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker