بین الاقوامیتازہ ترین

سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں کار بم دھماکہ،1شخص جاں بحق

ریاض(مانیٹرنگ سیل)سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں چیک پوائنٹ کے قریب کار بم دھماکے میں ایک شخص جاں بحق اور دو سیکورٹی اہلکار زخمی ہوگئے ہیں۔ عرب ٹی وی کے مطابق کار بم دھماکہ سعودی دارالحکومت ریاض کے مضافات میں ہوا۔ سعودی پریس ایجنسی کے مطابق ایک چیک پوائنٹ پر سیکورٹی فورسز نے ایک کار کو روکا تو گاڑی میں دھماکہ ہوا۔ دھماکے سے کار ڈرائیور موقعے پر ہی جاں بحق ہوگیا،جبکہ گاڑی کو روکنے والے دو سیکورٹی اہلکار زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا اور ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

یہ بھی پڑھیں  پشاور: فقیر آباد میں دھماکہ

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker