تازہ ترینعلاقائی

الیکشن میں حصہ لینے کا مقصد عوامی مسائل انکی دہلیز پر حل کرنا ہیں :امیدوار برائے کونسلررضوان جنجوعہ

ٹیکسلا( نامہ نگار)امیدوار برائے کونسلر وارڈ نمبر چودہ رضوان جنجوعہ نے کہا ہے کہ الیکشن میں حصہ لینے کا مقصد عوامی مسائل انکی دہلیز پر حل کرنا ہیں ، سیاست میرا زریعہ معاش نہیں عوام کا درد مجھے الیکشن میں لایا ، کامیاب ہوکر وعدوں کی تکمیل کرونگا ، ان خیالات کا اظہار انھوں نے وارڈ میں منعقدہ کارنر میٹنگ سے خطاب کے دوران کیا رضوان جنجوعہ کا کہنا تھا کہ لوگوں نے سیاست کو کامنے کا زریعہ بنا رکھا ہے نت نئے گیت گا کر لوگوں کو گمراہ کر رہے ہیں، یہی لوگ جب جیت جاتے ہیں تو عوامی مسائل بھول جاتے ہیں پھر انکے پیچھے بھاگنا پڑتا ہے ، انھوں نے کہا کہ حلقہ میں عوام کی طاقت سے عرصہ دراز سے یہاں رائج فرسودہ نظام کو ختم کر کے تعمیر و ترقی کے نئے دور کا آغا ز کریں گے ،انھوں نے کہا کہ لوگ میرٹ پر فیصلہ کریں اور تعلیمی معیار کو بھی ملحوظ خاطر رکھیں وہ نمائندے خاک انکی نمائندگی کا حق نبھا سکیں گے جو ان پڑھ اور مڈل پاس ہوں ، ہمارا مقصد حلقے میں سیاست کی نئی ریٹ ڈالنا ہے عوام نے پذیرائی دی تو بھرپور انداز میں حق نمائندگی پوری کرونگا،

یہ بھی پڑھیں  مجرم عمران کو سرعام پھانسی دی جائے، زینب کے والد کی درخواست دائر

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker