
جمبر(نامہ نگار)تعلیم بغیر کوئی ملک ترقی نہیں کرسکتا۔تعلیم ہر مسلمان مرد عورت پر فرض ہے۔ ان خیالات کا اظہار ایجوکیشن آفیسرضلع قصور شکیل احمد خان نے پیف پارٹنر رفیق ماڈل سکول کی سالانہ تقریب تقسیم انعامات میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ والدین کو چاہیے کہ وہ بچوں کو تعلیم کے لیے سکول لازمی بھجیں۔ بچے تعلیم یافتہ ہونگے تو ہمارا ملک ترقی کرے گا۔ سکول کے پرنسپل شفیق احمد خان نے استقبالیہ پیش کرتے ہوئے مہمان خصوصی اوروالدین کا شکریہ ادا کیا۔جنہوں نے اپنی قیمتی وقت میں سے سکول کی تقریب کے لیے وقت نکالا۔ آخر میں پوزیشن ہولڈر بچوں میں انعامات تقسیم کیے گیے۔