تازہ ترینسائنس و آئی ٹی

شمالی کوریا جمعرات کو راکٹ خلاءمیں چھوڑے گا

شمالی کوریا ممکنہ طورپر جمعرات سے نیا راکٹ خلاءمیں چھوڑ رہا ہے جس میں سیٹلائٹ نصب کیا گیا ہے جبکہ اس کے انظامات مکمل کرلئے گئے ہیں ۔ شمالی کوریا کے خلائی ادارے کمیٹی فور سپیس ٹیکنالوجی کے ایک وعہدیدار نے میڈیا کو بتایا کہ سیٹلائٹ کی لانچ کیلئے تمام اسمبلی اور تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں ۔ انہوں نے اس امر کی سختی سے تردید کی کہ اس راکٹ کی آڑ میں میزائل کا تجربہ کیا جارہا ہے ۔بہت سے ملکوں کا خیال ہے کہ شاملی کوریاطویل فاصلے تک مار کرنے والے بلیسٹک میزائل کی صلاحیتوں تجربہ کر رہا ہے۔لیکن خلائی ادارے کے عہدیدار نے واضح کیا کہ بلیسٹک میزائل چھوڑنے کیلئے ٹھوس ایندھن کی ضرورت ہوتی ہے جبکہ سیٹلائٹ مائع ایندھن سے بھیجا جا رہا ہے اور راکٹ پروزن کی گنجائش بلیسٹک میزائل سے کہیں کم ہے ۔ یہ راکٹ اتوار کوع میڈیا کے نمائندوں کو دکھایا گیا اور بدھ کو غیر مکلی نامہ نگاروں کو بھی دکھایا جائے گا ۔

یہ بھی پڑھیں  کراچی میں بلدیاتی انتخابات 5 دسمبر کو ہی ہوں گے،سیکرٹری الیکشن کمیشن

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker