علاقائی

روٹی کپڑا ، مکان دینے والوں نے عوام سے روٹی ،کپڑا اور مکان چھین ہی لیا:ایم اے تبسم

لاہور﴿ایم اے تبسم ﴾ پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے سینئررہنمائ ایم اے تبسم نے کہا ہے کہ عمران خان کیخلاف سازشیں کرنے والے ملکی سلامتی اورعوامی خوشحالی کے حق میں نہیں ہیں، آج قوم کوعمران خان جیسے محب وطن لیڈر اورعوام دوست انسان کی ضرورت ہے ،انہوں نے کہا کہ کرپٹ حکمرانوں نے ملکی معیشت اوردفاع کوتہس نہس کردیاہے وہ وقت دور نہیں جب عوام تحریک انصاف کوملکی تقدیر اورموجودہ تبدیلی کاسرچشمہ قراردے گی، انہوںنے کہاکہ ن لیگ اورپیپلزپارٹی مفادات کی جنگ لڑرہے ہیں گوزرداری کوتحریک کوبھولنے والے عوام کونت نئے نعروں سے دھوکہ دے رہے ہیں، انہوںنے کہاکہ پاکستان کے لوگ اپنے حقوق اورتحفظ کاحق مانگنے کیلئے اٹھ کھڑے ہوں تحریک انصاف کاسونامی عوامی خواہشات کاترجمان ہے۔ایم اے تبسم نے مزید کہا ہے کہ باری باری کھیلنے والے اب پھرسے عوام کے مقدرسے نہیں کھیل سکتے ،انہوں نے کہا کہ عوام کو روٹی کپڑا اور مکان جیسے نعروں سے بہلانے والوں نے عوام سے روٹی ،کپڑا اور مکان ہی چھین لیا،ایم اے تبسم نے کہا کہ عوام کواب مزید بے وقوف نہیں بنایا جاسکتا ،اب عوام کو عمران خان کی صورت میں ہمدردرہنمائ مل چکا ہے جو عوام کے دکھوں کا حقیقی مداوا ثابت ہوگا۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker