تازہ ترینعلاقائی

خواتین کو ہراساں /تشدد کرنے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا ،ریجنل پولیس آفیسر طارق عباس قریشی

اوکاڑہ( محمد مظہررشید چودھری سے)ریجنل پولیس آفیسر ساہیوال طارق عباس قریشی نے کہا ہے کہ منشیات کے دھندہ میں ملوث افراد کے خلاف پولیس بھر پور کاروائی کر کے اس زہر کو پھیلنے سے روک سکتی ہے ،سماجی تنظیمیں ، میڈیا نوجوان نسل کو منشیات کے برے اثرات سے آگاہ کرنے میں موثر کردار ادا کر رہے ہیں،خواتین کے مسائل کو مدنظر رکھتے ہوئے ڈویژن بھرکے اضلاع میں خاتون انوسٹی گیشن آفیسر تعینات کی جائیں گی ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے سماجی تنظیم )ماڈا( کے صدر /جرنلسٹ محمد مظہررشید چودھری اور چیئر پرسن ہیومن رائٹس کمیٹی ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن اوکاڑہ مس صائمہ رشید ایڈووکیٹ سے خصوصی ملاقات میں کیا ، ریجنل پولیس آفیسر طارق عباس قریشی نے کہا کہ منشیات فروش معاشرے کا ناسور ہیںاور مکروہ کاروبار میں ملوث ہونے کی وجہ سے کسی رُو رعایت کے مستحق نہ ہیں تمام اضلاع کے ڈسٹرکٹ پولیس افسران کو ہدایات دی جارہی ہیں کہ نشئی سے منشیات برآمد ہونے پر اُسے گرفتار کرنے کی بجائے بڑے بڑے منشیات فروشوں کو گرفتار کریں تاکہ حقیقی معنوں میں منشیات کے کاروبار کو روکا جاسکے ، نشئی سے چند گرام منشیات برآمد کر کے مقدمات بنانے سے اس برائی کو ختم نہیں کیا جاسکتا بلکہ نشئی تو علاج کا مستحق ہوتا ہے،منشیات کسی ایک قوم، ملک یا مذہب کا مسئلہ نہیں بلکہ یہ پوری دنیا کی مشترکہ دشمن ہے اس کے خاتمہ کیلئے ہم سب کو متحد ہوکر جدوجہد کرناچاہیے۔معاشرے کے ہر فرد کوچاہیے کہ اپنی ذمہ داری کا احساس کرتے ہوئے ایسے عناصر کے خلاف پولیس کا ساتھ دے،مس صائمہ رشید ایڈووکیٹ نے اس موقع پر کہا کہ منشیات کے عادی افراد کے علاج و معالجے کی سہولیات بہت کم اور محدود پیمانے پر دستیاب ہیں، جس کے لئے فوری طور پرہرضلع کی سطح پرحکومت کو اقدامات کرنا ہونگے،آر پی اوطارق عباس قریشی نے کہا کہ خواتین کو ہراساں خاص طور پربداخلاقی /تشدد کرنے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا ،ریجنل پولیس آفیسر طارق عباس قریشی نے مزید کہا کہ ڈویژن کے تمام اضلاع میں خواتین کی سہولت کے لئے انوسٹی گیشن خاتون افسر کو تعینات کیا جائے گا تمام اضلاع کے ڈی پی اوکو کہوں گا کہ باصلاحیت خاتون پولیس افسران کو تھانوں کا انچارج بھی بنائیں تاکہ خواتین کو اپنے مسائل کے لئے کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے ،خواتین کے خلاف جرائم میں ملوث افراد کوہر صورت قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا ، قبل ازیں محمد مظہررشید چودھری اور مس صائمہ رشید ایڈووکیٹ نے طارق عباس قریشی کوآر پی او ساہیوال کا عہدہ سنبھالنے پر خوش آمدید کہتے ہوئے پھولوں کا گلدستہ پیش کیا ٭

یہ بھی پڑھیے :

One Comment

  1. Hi, Neat post. There’s an issue with your website in internet explorer, could check this?
    IE still is the market chief and a big section of people will pass over your
    wonderful writing due to this problem.

Back to top button