تازہ ترینعلاقائی

رحیم یارخان:تیرہ سالہ لڑکی کو زیادتی کے بعد تیزاب پلادیاگیا

رحیمیار خان(نامہ نگار)رحیم یارخان میں تیرہ سالہ فوزیہ کو زیادتی کا نشانہ بنا کراسے تیزاب پلادیا۔ متاثرہ لڑکی اسپتال میں زندگی موت کی کشمکش میں زیر علاج ہے۔ صادق آباد میں پیش آیا دل دہلا دینے والا واقعہ۔ محلہ غفور آباد کی رہائشی تیرہ سالہ فوزیہ سودا سلف لینے گھر کے قریب دکان پر گئی۔ اسے کیا معلوم تھا کہ سودے ملنے کے بجائے اسے اپنی عزت گنوانی ہوگی۔ دکاندار جنید مبینہ طور پر فوزیہ کو قریبی اسکول میں لے گیا اور اسے زیادتی کا نشانہ بنایا۔ اس پر ہی بس نہیں درندہ صفت ملزم نے لڑکی کے حلق میں تیزاب انڈیل کر اسکول کے باہر پھینکا اور فرار ہوگیا۔ اہل علاقہ نے لڑکی کو تشویش ناک حالت میں اسپتال پہنچایا۔ واقعے کے خلاف اہل علاقہ کے احتجاج پر پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم جنید کو گرفتار کرلیا۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button