تازہ ترینعلاقائی

رحیمیارخان:معاشرے میں موجود مسائل کی نشاندہی میں این جی اوز کا کردار کلیدی ہے،ڈی سی او

downloadرحیم یارخان( عثمان شاہد )ڈی سی او نبیل جاوید نے کہا کہ معاشرے میں موجود مسائل کی نشاندہی میں این جی اوز کا کردار کلیدی ہے اور ہمیشہ این جی اوز نے ایسے عوامی مسائل کی جانب ریاست کی توجہ مبذول کرائی جو آنکھوں سے پوشیدہ ہوتی ہے اور این جی اووز نے ان مسائل کے حل کے لئے انتظامیہ کے ساتھ بھی بھر پور تعاون کیا جو لائق تحسین ہے۔ان خیالات کا اظہار پاکستان میں ایڈز کے خلاف کام کرنے والی بین الاقوامی این جی اوز نئی زندگی ٹرسٹ اسلام آباد کے عہدیداران سے منعقدہ میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔میٹنگ میں ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر فیاض احمد چوہدری،ڈی ایس پی سٹی اشفاق احمد گجر، ای ڈی او کمیونٹی ڈویلپمنٹ امتیاز احمد مزاری، ڈی او سوشل ویلفےئر صفدر وڑائچ،ڈائریکٹر نئی زندگی غضنفر امام رضوی، سینئر پروگرام آفیسر سلمان الحسن قریشی، پراجیکٹ آفیسر سید ابرار الحسن شاہ اور سائیٹ منیجر محمد عبداللہ بھی موجود تھے۔ڈی سی او نے کہا کہ نئی زندگی ایک اہم مشن کی جانب گامزن ہے جس کا مقصد ہماری نوجوان نسل کو ایچ آئی وائرس (ایڈز) سے تحفظ اور اس کے بارے میں آگاہی فراہم کرنا ہے۔انہوں نے کہا نئی زندگی اسلام آباد کے عہدیداران کو اپنے اور انتظامیہ کے مکمل تعاون کا یقین دلایا ۔اس موقع پر سینئر پروگرام آفیسرسلمان الحسن قریشی نئی زندگی ٹرسٹ اسلام آباد نے بریفنگ دیتے ہوئے ایڈز کی گلوبل صورتحال پر روشنی ڈالی اور پاکستان میں اس کے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ نئی زندگی اسلام آباد پاکستان کے29اضلاع میں کام کر رہی ہے اور پاکستان میں یہ مرض تیزی سے پھیل رہا ہے اس کی وجہ انجکشن سے نشہ کرنے کے عادی افراد بھی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ایک اندازے کے مطابق پاکستان میں 1لاکھ سے زائد افراد انجکشن کے ذریعے نشہ کرنے کے عادی ہیں ان میں سے 40فیصد لوگ ایچ آئی وی میں مبتلا ہیں جو کہ معاشرے میں بھی ایچ آئی وہ پھیلانے کی وجہ بن رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ 2010میں یو این اوکے کئے گئے سروے کے مطابق ضلع رحیم یار خان میں 435افراد انجکشن کے ذریعے نشہ کرتے ہیں جن میں سے 14فیصد ایچ آئی وی پازیٹیو ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس صورتحال کے دیکھتے ہوئے نئی زندگی اسلام آباد نے رحیم یار خان میں اپنے کام کا آغاز کیا ہے اور اس کے لئے سٹاف بھی مقرر کر دیا گیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہماری این جی اوز کا کام فیلڈ میں جاکر مشکل حالات میں کام کرنا ہے جس میں ضلعی انتظامیہ کا تعاون ناگزیر ہے ۔اس موقع پرڈائریکٹر نئی زندگی ٹرسٹ غضنفر امام رضوی نے بھی ڈی سی او کو فیلڈ میں آنے والی مشکلات بارے آگاہ کیا۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button