تازہ ترینعلاقائی

رحیم یار خان:پیپلز پارٹی کےانتخابی دفتر کے باہر مشکوک کار پولیس اہلکاروں کی دوڑیں لگ گئیں

RYK 02 (2)رحیم یار خان(نامہ نگار) پیپلز پارٹی کے انتخابی دفتر کے باہر مشکوک کار پولیس اہلکاروں کی دوڑیں لگ گئیں بم ڈسپوزبل سکوارڈ طلب۔خوف ہراس انتخابی دفتر خالی کرا لیا گیا۔شاہی روڈ پر گھنٹوں ٹریفک معطل۔مشکوک گاڑی سے حساس ادارے کی وردی برآمد۔بم ڈسپوزبل سکوارڈ نے جانچ پڑتال کے بعد گاڑی کو کلیر قرار دے دیا۔پولیس نے گاڑی قبضے میں لے کر تھانہ منتقل کر دی۔تفصیل کے مطابق گزشتہ روز شاہی روڈ پر واقع پیپلز پارٹی کے انتخابی دفتر کے باہر مہران کار نمبری AGG-060جسے نامعلوم شخص کھڑا کر کے خود غائب ہو گیا جس کو مشکوک جان کر پولیس کو اطلاع دی گئی اطلا ع پر کر پولیس کی بھاری نفری نے انتخابی دفتر کو گھیرے میں لے کر سڑکیں بند کر دیں اور بم ڈسپوزبل سکوارڈ کو طلب کر لیا جس نے حساس آلات کے ذریعے گاڑی کی چیکنگ کی جس میں حساس ادارے کی یونیفارم کے علاوہ کاغذات برآمد ہوئے تاہم ڈسپوزبل سکوارڈ نے گاڑی کو کلیر قرار دیا جسے پولیس نے تحویل میں لے کر تھانہ منتقل کر دیا مشکوک گاڑی کی اطلاع پر علاقے میں خوف ہراس پھیل گیا اس موقع پر پیپلز پارٹی کے دفتر میں موجود کارکنوں نے کہاں کہ ہمارے حوصلے بلند ہیں دہشتگرد ہمیں انتخابی مہم سے روک نہ سکیں گے ہماری قیادت نے پہلے بھی قربانیاں دیں ہیں اور ہم بھی ہر قربانی دینے کیلئے تیار ہیں۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button