تازہ ترینعلاقائی

آئندہ الیکشن میں اسلام اورپاکستان سے مخلص جماعتیں گرینڈالائنس بنارہی ہیں،ابوالخیرزبیر

3-10-2013_91631_lرحیم یارخان(عثمان شاہد)جمعیت علماء پاکستان کے مرکزی صدرصاحبزادہ ڈاکٹر ابوالخیر محمد زبیر نے کہا ہے کہ آئندہ الیکشن میں اسلام اور پاکستان سے مخلص جماعتیں گرینڈالائنس بنارہی ہیں۔ جمعیت علماء پاکستان اس گرینڈالائنس میں میں شامل ہوکر الیکشن لڑے گی۔ پیپلزپارٹی کی ٹکٹ پر الیکشن لڑنے والے بتائیں کہ انہوں نے اہلسنت کی کونسی خدمت کی۔ گذشتہ روز ڈسٹرکٹ پریس کلب رحیم یارخان کے آڈیٹوریم میں منعقدہ ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نظام مصطفیﷺ کے نفاذ اورمقام مصطفی ﷺ کے تحفظ کے لئے جمعیت علماء پاکستان کے امیدواروں کی کامیابی بہت ضروری ہے۔ یہود ہنود اسلام اور پاکستان کے خلاف سازشیں کررہے ہیں اور ان سازشوں کامقابلہ صرف جمعیت علماء پاکستان کرسکتی ہے۔ آج علماء اورمشائخ کوچاہیے کہ خانقاہوں سے نکل کر رسم شبیریؓ ادا کریں تاکہ منبر ومحراب کا صحیح معنوں میں تحفظ کیاجاسکے۔ جے یو پی کی سپریم کورٹ کے رکن اور آستانہ عالیہ تھلہ شریف کے سجادہ نشین خواجہ نصیرا لدین محمودنے کہا کہ آئندہ الیکشن میں جمعیت علماء پاکستان کاکردار مثالی ہوگا۔ ضلعی صدر چوہدری محمدریاض نوری نے کہا کہ کارکن الیکشن کی تیاری کریں رحیم یارخان سے پارٹی نے ٹکٹ دیا تو وہ خود الیکشن لڑیں گے۔ صوبائی سینئر نائب صدر علامہ نوراحمد سیال سعیدی نے کہا کہ انتخابی مہم کے دوران ورکرز کاکردار سب سے اہم ہوگا۔ علماء مشائخ کی سرپرستی رہی تو آنے والے الیکشن جمعیت علماء پاکستان بہترین رزلٹ دے گی۔ اب علماء اورمشائخ یہ بات سمجھ چکے ہیں کہ نظام مصطفیﷺ کے نفاذ کے لئے صرف اورصرف جے یو پی ہی میدان سیاست میں ہے اس لئے اس کاساتھ دینا ناگزیر ہے۔ کنونشن سے ضلعی جنرل سیکرٹری مفتی سیف الرحمن اویسی، تحصیل لیاقت پور کے صدر صوفی دل محمدنقشبندی، تحصیل رحیم یارخان کے صدر پیر عثمان سیفی، تحصیل خانپور کے صدر مولانا محمداحمدسعیدی اور تحصیل صادق آباد کے جنرل سیکرٹری قاری محمدشریف فریدی نے بھی خطاب کیا جبکہ تلاوت کلام پاک سعادت مولانا محمد وسیم نورانی نے حاصل کی۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button