پاکستانتازہ ترین

بھارتی وزیر خارجہ 7ستمبر سے پاکستان کا دورہ کریں گے

اسلام آباد(بیوروچیف) بھارتی وزیرخارجہ ایس ایم کرشنا سات سے نو ستمبرکو پاکستان کادورہ کریں گے۔ پاکستان اور بھارت کے وزارت خارجہ سطح کے مذاکرات آٹھ ستمبر کو ہوں گے۔ دفترخارجہ کے مطابق جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاک بھارت وزراء خارجہ کے درمیان مذاکرات آٹھ ستمبر کو اسلام آباد میں ہونگے۔ وزراء خارجہ کی ملاقات سے پہلے دونوں ممالک کے سیکرٹریزخارجہ بھی ملاقات کریں گے ۔حنا ربانی کھر اور ایس ایم کرشنا پاک بھارت وزراء خارجہ مشترکہ کمیشن کی مشترکہ صدارت بھی کریں گے۔ پاکستان اوربھارت کے وزراء خارجہ کے درمیان ملاقات میں سرکریک سیاچن اور مسئلہ کشمیر سمیت تمام اہم معاملات پرمذاکرات کا جائزہ لیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں  کوّا چلا ہنس کی چال۔ ۔ ۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker