شہ سرخیاں
Home / بین الاقوامی / لبنان کے وزیراعظم مستعفی ہوگئے

لبنان کے وزیراعظم مستعفی ہوگئے

بیروت(مانیٹرنگ سیل) لبنان کے وزیراعظم سعد الحریری نے استعفیٰ دیتے ہوئے کہا ہے کہ میری جان کو خطرہ ہے اور مجھے قتل کرنے کی منصوبہ بند کی جارہی ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق لبنان کے وزیراعظم نے اپنے مستعفیٰ ہونے کی وجوہات بیان کرتے ہوئے کہا کہ مجھے حزب اللہ کی طرف سے جان کا شدید خطرہ ہے اور قتل کرنے کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج مجھے اُن ہی قوتوں سے خدشہ ہے جنہوں نے میرے والد رفیق الحریری کو قتل کیا کیونکہ ایک اسلامی ملک نے دوبارہ اسلامی ملک سے ہاتھ ملا لیا ہے اور وہ ہمارے داخلی معاملات کو متاثر کررہے ہیں۔ سعد الرحریری نے کہا کہ شدت پسند تنظیم اور اسلامی ملک کی حکومت کے مابین ماضی میں تعلقات ختم ضرور ہوئے تاہم اب دونوں ایک بار پھر ہاتھ ملا کر میرے قتل کی منصوبہ بندی میں لگے ہوئے ہیں۔ واضح رہے کہ سعد الرحریری کو 2016 میں لبنان کا وزیر اعظم مقرر کیا گیا تھا۔

x

Check Also

ختم نبوت سے متعلق تحفظات پر سمجھوتا نہیں ہوسکتا: پیر نظام الدین جامی

اسلام آباد(بیورو رپورٹ) سجادہ نشین گولڑہ شریف پیر نظام الدین جامی نے ...

Connect!