پاکستانتازہ ترین

لاہور:جمہوریت جائے گی نہ نوازشریف، البتہ تمہاری بدنیتی ضرورجائے گی، خواجہ سعد رفیق

لاہور (مانیٹرنگ سیل) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ جے آئی ٹی بنانے کے مقاصد کچھ اورتھے لیکن کام کچھ اورشروع کردیا گیا ہے۔ وہ لاہور میں کارکنان کے اجتماع سے خطاب کر رہے تھے انہوں نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا نام لیے بغیرکہا کہ جمہوریت کے دشمنوں ، وزیراعظم نہ بننے پرجلن کے شکار لوگوں سن لو!!! جےآئی ٹی غلطی کرے گی تو تنقید بھی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ ہم خاموش رہ سکتے ہیں لیکن عام آدمی کی زبان بند نہیں کی جاسکتی لیکن میں یہاں موجود نوجوانوں سے اپیل کرتا ہوں کہ صبر کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑیں اوراپنی قومی ذمے داری کا احساس کریں اوراپنے کسی بھی رویے سے منفی پیغام نہ جانے دیں۔ خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ ہمارے پاس عمران خان پرالزامات لگانے کے100راستے ہیں لیکن ہماری الزام لگانے کی روش نہیں لیکن صرف آپ کو جواب دیتے ہیں اس لیے کہتا ہوں کہ اگر نفرت کی سیاست کرنی ہے تو پہلے ماضی کی سیاست بھی دیکھ لو۔ انہوں نے کہا کہ اگرعدالت سے ہم مقدمہ جیتیں گے تومٹھائیاں بھی ہم ہی کھائیں گے اس پہ کسی کوئی اعتراض نہیں ہونا چاہیئے اور جلد اپنی فتح اور سرخروی کے لیے جشن منائیں گے تو جلنے والے اور جل جائیں گے اورکسی کو منہ دکھانے کے قابل نہیں رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں  قومی اسمبلی میں وفاقی وزیر ریلوے اپنی ہی وزارت کے خلا ف پھٹ پڑے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker