پاکستانتازہ ترین

گجرانوالہ ٹرین حادثہ انجن پراناہونےاورتیزرفتاری کےباعث ہوا،سعد رفیق

اسلام آباد (بیورو رپورٹ) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے ریلوے کو بتایا ہے کہ گجرانوالہ ٹرین حادثہ انجن پرانا ہونے اور تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔ قائمہ کمیٹی برائے ریلوے کا اجلاس نوید قمر کی زیر صدارت اسلام آباد میں ہوا، وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے گوجرانوالہ ٹرین حادثے پر کمیٹی کو بریفنگ میں بتایا کہ سات رکنی تحقیقاتی ٹیم نے تحقیقات مکمل کرکے رپورٹ پیش کی اور ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کرکے انہیں معطل کردیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حادثے کے وقت چار کوچز نہر میں گریں، جب کہ چھ ٹریک پر موجود رہیں، حادثے کے وقت ٹرین کی رفتار پچھتر سے اسی کلومیٹر تھی جب کہ پل سے گزرتے وقت رفتار تیس کلو میٹر فی گھنٹہ ہونی چاہئے۔

یہ بھی پڑھیں  قومی اسمبلی رات 12 بجے تحلیل ہوجائے گی، نوٹیفکیشن جاری

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker