تازہ ترینعلاقائی

عید قرباں سے قبل سبزیوں کی قیمتیں آسمان پر، ٹماٹر 130 روپے فی کلو

کراچی (نامہ نگار) عید قرباں قریب آتے ہی کراچی میں ٹماٹر نایاب ہوگیا، مارکیٹ میں گھنٹوں کی بحث کے بعد گلے سڑے ٹماٹر ہی ملیں گے، وہ بھی 130 روپے کلو، باقی سبزیوں کا حال بھی کچھ مختلف نہیں۔ کراچی میں ٹماٹروں کی قیمتیں آسمان پر پہنچ گئی ہیں، 130 روپے فی کلو میں فروخت ہورہا ہے، یہی نہیں پیاز 90 روپے کلو، لہسن 40، ادرک 60 روپے پاؤ، دھنیے اور پودینے کی گڈی بھی 20 روپے سے کم میں نہیں ملے گی۔ منافع خوروں نے عید قربان پر شہریوں کی کھالیں کھینچنے کی تیاری کرلی، شہری کہتے ہیں عید قریب آتے ہی مہنگائی کا جن بھی بے قابو ہوگیا، مہنگے دام فروخت کرنیوالے سبزی فروش سیلاب کا بہانا بنا رہے ہیں۔ بیویاری قمیتوں میں اضافے کی ایک وجہ سبزی منڈیوں کا شہر سے دور ہونا بھی قرار دے رہے ہیں، مہنگائی کے مارے عوام کا مطالبہ ہے حکومت منافع خوروں کیخلاف کارروائی کرے اور سبزیوں کی قمیتیں کم کرکے شہریوں کو ریلیف فراہم کرے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button