تازہ ترینعلاقائی

بہاولنگر چشتیاں روڈ بائی پاس پرنئی سبزی منڈی کی تعمیر کا منصوبہ تقریبا پانچ سال سے تاخیر کا شکار

بہاولنگر (نامہ نگار) بہاولنگر چشتیاں روڈ بائی پاس پرنئی سبزی منڈی کی تعمیر کا منصوبہ تقریبا پانچ سال سے تاخیر کا شکار تاجر شدید سردی میں عارضی جگہ پر کھلے آسمان تلے پر اپنا کا روبار کرنے پر مجبور ۔بہاول نگرشہر سے باہر چشتیاں روڈ بائی پاس پر یہ عارضی سبزی منڈی تقریبا پانچ سال قبل ضلعی انتظامیہ نے ہنگامی بنیاد پر اس پر وعدے کے ساتھ قائم کی تھی۔ اور عرصہ دراز سے نئی سبزی منڈی میں تعمیراتی ترقیاتی منصوبہ جات مکمل کر کے اسے وہاں شفٹ کر دیا جائے گا۔مگر انتظامیہ اپنے اس وعدے کو تا حال پورا نہ کر سکی ہے۔دوسری جانب کھلے آسمان تلے موسمی سختیوں کو برداشت کرتے ہوئے سبزی منڈی کے تاجر عارضی جگہ پر اپنا کا روبار کرنے پر مجبور ہیں۔ سبزی منڈی کے تاجروں کا کہنا ہے کہ نئی سبزی منڈی کے منصوبے کی انتظامیہ کے وعدے کے مطابق تکمیل نہ ہونے سے ہمارا کاروبار شدید متاثر ہوا ہے اور ہمیں لاکھوں روپے کا نقصان برداشت کرنا پڑرہا ہے اگر صورت حال یہی رہی تو ہم اپنا کاروبار ختم کرنے پر مجبور ہو جائیں گے بہاول نگر کی نئی سبزی مندی ۔29 جولائی2009 کو وزیراعلیٰ پنجاب نے با قاعدہ طور پر نئی سبزی منڈی کے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھا۔مگر نئی سبزی منڈی میں جاری تعمیراتی عمل سست روی اور تعطل کا شکار چلا آرہا ہے۔یہی وجہ ہے کہ70 ملین روپے کی لاگت سے اس پراجیکٹ پر ابھی تک50% کام مکمل نہیں ہو سکا۔ضرورت اس امر کی ہے کہ جاری شدہ تعمیراتی کام کو جلد از جلد مکمل کرکے عارضی سبزی منڈی کو نئی سبزی منڈی میں منتقل کیا جائے۔تا کہ پریشان حال تاجر اور عوام کو مشکلات سے نجات مل سکے۔

یہ بھی پڑھیں  وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر نے چیف الیکشن کمشنر کیلئے 4 نام شارٹ لسٹ کرلیے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker