اسکردو(نامہ نگار) پاکستانی صدرآصف علي زرداري اورچيف آف آرمي اسٹاف جنرل اشفاق پرويز کياني گياري سيکٹر ميں امدادي کاموں کا جائزہ لينے پہنچ گئے ہيں،گياري سيکٹر ميں امدادي کاموں کا جائزہ لينے کےلیے پہلے آف آرمي اسٹاف جنرل اشفاق پرويز کياني اسکردو پہنچے جہاں انہوں نے اسکردو ایئرپورٹ پر صدرپاکستان آصف علي زرداري کا استقبال کيا۔
اس موقع پر گلگت بلتستان کے وزیراعلی سید مہدی شاہ بھی صدر مملکت کو خوش آمدید کہنے کے لیے موجود تھے۔
بعدازاں چيف آف آرمي اسٹاف اور صدر پاکستان گياري سيکٹر ميں امدادي کارروائيوں کا جائزہ لينے روانہ ہوگئے، صدر زرداري کے ہمراہ پاکستانی وزیرداخلہ رحمن ملک بھي موجود ہيں۔
You must be logged in to post a comment.