پاکستانتازہ ترین

صوبوں کے قیام کیلئے چودہ رکنی کمیشن تشکیل ، صدر

اسلام آباد(مانیٹرند سیل) صدر آصف زرداری نے قومی اسمبلی کو اپنے پیغام میں کہا ہے کہ نئے صوبوں کے قیام کیلئے چودہ رکنی کمیشن تشکیل دیاجائے جو تیس روز میں وزیراعظم اور اسپیکر قومی اسمبلی کو رپورٹ پیش کرے۔صدر آصف زرداری کا پیغام جسے صدارتی ریفرنس بھی کہا جاتا ہے قومی اسمبلی میں پیش کردیا گیا ۔صدر کے پیغام میں کہا گیا ہے کہ نئے صوبوں کے قیام کے لئے چودہ رکنی کمیشن قائم کیا جائے، کمیشن میں چھ چھ ارکان سینیٹ اور قومی اسمبلی سے لیئے جائیں اور دو ارکان اسمبلی پنجاب اسمبلی سے لیئے جائیں۔صدر زرداری کے ریفرنس میں کہا گیا ہے کہ کمیشن بہاولپور کی سابقہ حیثیت کی بحالی کے اقدامات کرے گا۔ ریفرنس میں پاکستان میں نئے صوبے جنوبی پنجاب کی تشکیل کے لئے کمیشن کو قدم اٹھانے کا فیصلہ کرنے کا کہا گیا ہے۔ کمیشن نئے صوبوں کے مالی وسائل، حد بندی، سیٹوں کے تعین اور دیگر قانونی نکات پر بات کرے گا۔ کمیشن تیس دن کے اندر رپورٹ وزیراعظم اور اسپیکر قومی اسمبلی کو پیش کرے گا۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker