پاکستانتازہ ترین

صدر مملکت عارف علوی کا عیدالفطر کے موقع پر قوم کے نام پیغام

کراچی(پاک نیوز) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پوری قوم کو عیدالفطر کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ دن خوشیاں بانٹنے اور اپنے معاشرے کے محروم طبقے کے لیے ایثاروقربانی کا دن ہے۔عید الفطر کے موقع پر قوم کے نام اپنے پیغام میں صدر پاکستان کا کہنا ہے کہ ‘اس دن کا تقاضا ہے کہ ہم ضرورت مندوں، ناداروں، غریبوں اور محتاجوں کی بھرپور مدد کرتے ہوئے انہیں بھی عید کی خوشیوں میں شامل ہونے کا موقع فراہم کریں’۔  انہوں نے کہاکہ’ میں عید الفطر کے پر مسرت موقع پر پوری قوم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں اور اللہ تعالی سے دعا گو ہوں کہ وہ اس مبارک دن کو تمام پاکستانیوں اور عالم اسلام کے لیے خوشیوں اور آسانیوں کا سبب بنائے۔ آمین’۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
error: Content is Protected!!