پاکستانتازہ ترین

صدر مملکت نے چوآسیدن شاہ کے قریب صدیوں پرانے کٹاس مندر کی خستہ حالی کا نوٹس لے لیا

اسلام آباد﴿بیورو چیف سے﴾صدر مملکت آصف علی زرداری نے چوآسیدن شاہ کے قریب صدیوں پرانے کٹاس مندر کی خستہ حالی کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ وزارت سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے کہا ہے کہ تاریخی مقامات ہماری تہذیب کا حصہ ہیں جنہیں محفوظ بنانے کی ضرورت ہے،صدارتی ترجمان نے میڈیا کو بتایا کہ کٹاس مندر کے قریب کارخانوں کی تعمیر سے مندر کی خوبصورتی تباہ ہوگئی ہے اور اس سے متصل قدرتی تالاب غائب ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا،صدر مملکت نے اس رپورٹ پر تشویش کا اظہار کیا اور متعلقہ وزارت سے اس کی رپورٹ طلب کرلی ہے،واضح رہے کہ مندر کے قریب قدرتی تالاب ہزاروں سال سے ہندو زائرین کی توجہ کا مرکز ہے اور اس سے بہنے والا پانی نشیبی دیہاتوں تک جاتا ہے لیکن ان علاقوں میں صنعتوں کی تعمیر کے بعد سے زیر زمین پانی کم ہونا شروع ہوگیا ہے جس کے نتیجے میں تالاب خشک ہو رہا ہے،صدر نے کہا کہ قدیم تاریخی اور مذہبی مقامات کی خوبصورتی کو سائنسی بنیادوں پر بحال کیا جائے کیونکہ کسی بھی مذہب کے پیروکار ہماری تہذیب کا حصہ ہیں اور ان کے مذہبی مقامات کو محفوظ بنانے اورانہیں تحفظ دینے کی ضرورت ہے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button