پاکستانتازہ ترین

صدرزرداری سمیت پارلیمنٹ کے 67فیصد ارکان نے ٹیکس جمع نہیں کرایا

اسلام آباد(بیوروچیف)  ملک میں پارلیمنٹ کے ذریعے عوام پر ٹیکس لگائے جاتے ہیں لیکن پاکستان میں 2011 میں صدر مملکت آصف علی زرداری سمیت پارلیمنٹ کے 67فیصد ارکان نے ٹیکس جمع نہیں کرایا، ٹیکس ادانہ کرنیوالوں میں 63فیصدسینیٹرزجبکہ 69فیصدارکان قومی اسمبلی شامل ہیں۔ اسلام آباد میں سنٹر فار انوسٹی گیٹو رپورٹنگ Center for Inverstigative Reporting in Pakistanاور سینٹر فار پیس اینڈ ڈویلپمنٹ انیشیوٹیوز Center for Peace and Development Initiatives کی طرف سے تیار کردہ رپورٹ میں کہاگیاہے کہ ٹیکس ریٹرن فائل نہ کرنیوالوں میں صدر مملکت آصف علی زرداری ، سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی ، نائب وزیراعظم چودھری پرویز الٰہی ، وزیر داخلہ رحمن ملک ، وزیر ریلوے حاجی غلا م احمد بلور ، چودھری وجاہت حسین ، نذر حسین گوندل ، مخدوم امین فہیم ،فرزانہ راجہ ، ڈپٹی چیئرمین سینٹ صابر بلوچ اور چیئرمین پبلک اکاونٹس کمیٹی ندیم افضل چن بھی بھی شامل ہیں۔ ٹیکس جمع نہ کرانیوالیپارٹی سربراہوں میں عوامی نیشنل پارٹی کیاسفند یار ولی ، جے۔ یو۔ آئی (ف) کے مولانا فضل الرحمان ، پیپلز پارٹی شیرپاوٴ کے آفتاب احمد خان شیرپاو، فنکشنل لیگ کے پیر صدرالدین راشدی اور بی۔این۔ پی عوامی کے یعقوب بزنجو شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں  آل پاٹیز کانفرنس کا کوئی سیا سی ایجنڈا نہیں ہے طاہرالقادری

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker