پاکستان

اسلام آباد: اسفند یار ولی کی صدر ذرداری سے ملاقات، سیاسی صورتحال پرتبادلہ خیال

اسلام آباد :عوامی نیشل پارٹی کے سربراہ اسفند یار ولی نے صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کی اور سیاسی صورتحال اور مخلوط حکومت سے متعلق معاملات پر تبادلہ خیال کیا۔ ایوان صدر کے ترجمان فرحت اللہ بابر کے مطابق، صدر مملکت نے اسفند یار ولی کے اعزاز میں ایوان صدر میں ظہرانے کا اہتمام کیا۔ ملاقات میں اسفندیار ولی کی جانب سے قومی اسمبلی میں جمہوریت کی بقاء کو یقینی بنانے کیلئے پیش کی گئی قرارداد پر بات چیت کی گئی۔ اسفند یار ولی نے موجودہ صورت حال کے تناظر میں مخلوط حکومت کی بھرپور حمایت کا یقین دلایا ہے۔ ذرائع کے مطابق سیاسی کشیدگی کم کرنے کیلئے بھی اسفند یار ولی نے کوششیں تیز کر دی ہیں۔ اسفند یار ولی آج فاٹا کے ارکان پارلیمنٹ سے بھی ملاقات کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں  کراچی: توہین آمیزخاکوں کیخلاف احتجاج، دوصحافی شدید زخمی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker