پاکستانتازہ ترین

صادق آباد:صادق آباد کےتمام مسائل حل کراؤنگا گورنرپنجاب مخدوم سید احمد محمود

sdk pic002صادق آباد(نامہ نگار) سوئی گیس پریشر کا مسئلہ سول ہسپتال میں سہولیات کی عدم فراہمی صحافی کالونی ‘شہریوں کے لئے میٹھے صاف پانی کی فراہمی سمیت تمام مسائل حل کراؤنگا گورنر پنجاب مخدوم سید احمد محمود ‘تفصیل کے مطابق گزشتہ روز صادق آباد سے آئے ہوئے صحافیوں کے وفد نے گورنر پنجاب مخدوم سید احمد محمود کو علاقہ کے مسائل بارے آگاہ کیا اس موقع پر عرفان رفیق چوہدری‘ ولایت احمد چوہدری‘ اسد نواز شوکی خاں‘ محبوب عالم ودیگر نے کہا کہ سول ہسپتال صادق آباد میں سہولیات نام کی کوئی چیز نہیں ڈاکٹرز کا ناروا سلوک صفائی ستھرائی اور میڈیسن نہ ہونے سے مریض قرب میں مبتلا ہیں گیس پریشر کی کمی سے شہری پریشان ہیں پینے کا صاف پانی اہم مسئلہ ہے صحافیوں کیلئے رہائشی کالونی سمیت دیگر سہولیات فراہم کی جائیں جس پر گورنر پنجاب مخدوم سید احمد محمود نے کہاکہ صادق آباد میرے چاہنے والوں کا شہر ہے ہر شہری مجھ سے محبت کرتا ہے سیاست صرف اللہ کو راضی کرنے کیلئے کر رہا ہوں علاقہ کی ترقی میرا منشور ہے حکومت عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے ہر ممکن وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔ صدر آصف علی زرداری کی قیادت میں وطن عزیز کی تقدیر بدلیں گے۔ پیپلزپارٹی کی عوام دوست پالیسیاں جس سے عوام بھر پور فائدہ اُٹھا رہے ہیں۔ اس موقع پر ایم این اے خانپور میاں عبدالستار‘ ایم پی اے میاں محمد اسلم‘ چوہدری مقصود‘ رئیس محمد دین ورند‘ سابق تحصیل ناظم میاں بشیر احمد بھی موجود تھے۔ بعد میں صحافیوں کے اعزاز میں کیمپ آفس ماڈل ٹاؤن گورنر ہاؤس میں پرتکلف ظہرانہ دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں  ٹیکسلا:جوان بیٹے نے بوڑھی ماں کو فائرنگ کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker