تازہ ترینعلاقائی

صادق آباد:دن دیہاڑے شہر کے وسط میں ڈکیتی کی دلیرانہ واردات

sadiquabadصادق آباد(نامہ نگار)دن دیہاڑے شہر کے وسط میں ڈکیتی کی دلیرانہ واردات‘ 3 مسلح ڈاکو سکول ٹیچر سے زبردستی موٹر سائیکل چھین کر فرار ‘ مزاحمت پر فائرنگ سکول ٹیچر شدید زخمی تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال کے ایمرجنسی وارڈ میں داخل کروا دیا گیا ‘ پولیس تھانہ سٹی نے واقعہ کی کاروائی شروع کر دی ‘تفصیل کے مطابق گورنمنٹ ماڈل ہائی سکول صادق آباد کے ٹیچر اعجاز محمود فریدی گزشتہ رو ز سکول سے چھٹی کے بعد اپنے موٹر سائیکل نمبری 3024آر این کے ماڈل 2013ء پر سوار ہو کر گھر جارہے تھے کہ جب وہ میاں غلام رسول کالونی کے قریب پہنچے تو تین مسلح ڈاکوؤں نے انہیں اسلحہ کی نوک پر روک لیا اور زبردستی موٹر سائیکل چھیننے کی کوشش کی مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ کر دی اور سکول ٹیچر کے سر میں پستول کے بٹ مارے جس سے وہ لہولہان ہو گیا تو ڈاکو موٹر سائیکل چھین کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے سکول ٹیچر کو فوری طور پر تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے ایمرجنسی وارڈ میں داخل کروا دیا گیا ہے تاہم پولیس تھانہ سٹی نے واقعہ کی کاروائی شروع کر دی ہے واقعہ کی اطلاع ملتے ہی مسلم ٹیچرز فیڈریشن کے ضلعی صدر محمد رمضان باوا‘ تحصیل صدر محمد مسلم ‘ سید فائق زیدی‘ عبدالشکور‘ خلیل قریشی‘ محمد مہراب ودیگر اساتذہ ہسپتال پہنچ گئے جنہوں نے واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاکہ پولیس عوام کے جان و مال کے تحفظ میں بری طرح ناکام ہو چکی ہے استاتذہ کیساتھ ہونیوالی وارداتیں بڑھ رہی ہیں انھوں نے اے ایس پی ذیشان شفیق صدیقی سے رابطہ کر کے انہیں واقعہ بارے آگاہ کیا اور اساتذہ میں پائی جانیوالی تشویش بارے بتایا اور کہاکہ اگر فوری طور پر ملزمان کو گرفتار کر کے موٹر سائیکل بر آمد نہ کی گئی تو اساتذہ شدید احتجاج پر مجبور ہوں گے اور اس سلسلہ میں میٹرک کے ہونیوالے امتحانات میں اپنی ڈیوٹی سر انجام نہیں دیں گے امتحانی سینٹروں کی تالا بندی کر کے بائیکاٹ کیاجائے گا دریں اثناء اے ایس پی سرکل پولیس ذیشان شفیق صدیقی نے بتایا کہ ایک ہفتہ کے اندر ملزمان کو گرفتار کرکے موٹر سائیکل بر آمد کر لیا جائیگا ایس ایچ او تھانہ سٹی چوہدری عباس اختر اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ گئے اور ہسپتال میں جاکر زخمی ٹیچر اعجاز محمود فریدی کی عیادت کی ۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button