تازہ ترینکھیل

سعیداجمل کو”بگ بیش”کیلئے این او سی جاری

saeed ajmalلاہور(نمائندہ سپورٹس) پاکستان کرکٹ ٹیم کے شہرہ آفاق اسپن بولر سعید اجمل کو آسٹریلوی کرکٹ لیگ بیگ بیش کھیلنے کے لئے پاکستان کرکٹ بورڈ  نےاین او سی جاری کر دی۔ سعید اجمل ایڈیلیڈ اسٹرائکر کی طرف سے 13سے 19جنوری کے درمیان کھیلے جانے والے سیمی فائنل اور فائنل میچز میں حصہ لیں گے ۔ سعید اجمل گذشتہ ماہ ایڈیلیڈ اسٹرائکر کی طرف سے صرف ایک میچ کھیل سکے تھے اور انہیں دورہ بھارت کے لئے لاہور میں لگائے گئے قومی کرکٹ ٹیم کے تربیتی کیمپ میں شرکت کے لئے واپس وطن آنا پڑا  اور وہ پاک بھارت سیریز کی وجہ سے بھی وہ دوبارہ بگ بیش کھیلنے آسٹریلیا نہ جاسکے تھے ۔ بھارت کے خلاف سیریز کے اختتام کے بعد سعید اجمل نے چیئرمین پی سی بی چوہدری ذکا ء اشرف سے بگ بیش کھیلنے کے لئے این او سی مانگی تاہم  نہیں این او سی  جاری کر دی گئی۔
سعید اجمل 13جنوری تک آسٹریلیا روانہ ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں  ارطغرل غازی کی ’حلیمہ سلطان‘ پاکستان کا دورہ کرنے کی خواہشمند

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker