پاکستانتازہ ترین

حج کرپشن کیس:حامد سعید کاظمی کی درخواست ضمانت منظور

راولپنڈی(بیوروچیف) قائم مقام اسپیشل جج راولپنڈی احمد فا روقی کی عدالت نے حج انتظامات کرپشن کیس میں سابق وفاقی وزیر مذہبیر امور حامد سعید کاظمی کی درخواست ضمانت منظور کرکے انہیں ایک ایک لاکھ روپے مالیت کے دو مچلکے جمع کرانے کے عوض فوری رہا کرنے کا حکم جاری کردیا ہے۔درخواست ضمانت میں حامد سعید کاظمی نے موقف اختیار کیا تھا کہ ان پر لگائے جانے والے الزامات استغاثہ ثابت نہیں کرسکا ۔ تمام تحقیقات اور انکوائری میں ان پر کرپشن کا ایک الزام بھی ثابت نہیں ہوا سکا۔ انہوں نے کہا کہ وہ اس مقدمے میں بے گناہ ہیں اور گذشتہ ایک سال پانچ ماہ سے ایف آئی اے کے زیر حراست ہیں لہذا فاضل عدالت ان درخواست ضمانت بعد از گرفتاری پر ضمانت منظور کرکے انہیں رہا کرنے کا حکم جاری کرے ۔ ضمانت منظور ہونے کے بعد حامد سعید کاظمی کا کہنا تھا کہ وہ پہلے روز سے ہی اس مقدمے میں اپنی بے گناہی ثابت کررہے تھے اور استغاثہ ان پر کوئی الزام ثابت نہیں کرسکا۔ بے گناہ ہونے کے باوجود انہوں نے مقدمے کا سامنا کیا اور اپنی بے گناہی ثابت کی ۔ اب انشااللہ اس مقدمے سے وہ عنقریب باعزت بری بھی ہوجائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں  لائن آف کنٹرول پربھارت کی پھر بلااشتعال فائرنگ

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker