پاکستانتازہ ترین

بھارتی وزیر داخلہ نے پاکستان میں دہشتگردی کا اعتراف کرلیا، حافظ سعید

hafiz saeefلاہور(نمائندہ خصوصی)  جماعت الدعوة کے سربراہ حافظ محمد سعید کا کہنا ہے کہ بھارتی وزیر داخلہ نے بعض بھارتی تنظیموں کے پاکستان میں دہشت گردی میں ملوث ہونے کا اعتراف کر لیا ہے، اسے دہشت گرد ملک قرار دیا جائے۔ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ محمد سعید نے کہاکہ بھارت ممبئی حملوں جیسے واقعات کو بنیاد بنا کراپنی دہشت گردی پر پردہ ڈالتا رہتا ہے، بھارت سے اس وقت تک تجارتی معاہدوں کا فائدہ نہیں جب تک وہ پاکستان کے ساتھ اپنا رویہ تبدیل نہیں کرتا۔ حافظ سعید نے الزام لگایا کہ امریکا اور بھارت پاکستان کے ایٹمی اور میزائل پروگرام پر غلط نظر رکھتے ہیں، حکمرانوں کو اثاثوں کی حفاظت اور بھارتی دہشت گردی کا ٹھوس جواب دینا چاہئے

یہ بھی پڑھیں  راولپنڈی واقعہ حکومت کی انتظامی نااہلی ہے،حاجی عدیل

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker