تازہ ترینکھیل

سعید اجمل آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں پہلی پوزیشن پر

دبئی(نمائندہ سپورٹس) پاکستانی اسٹار اور جادوگر اسپنر سعید اجمل کا ایک اور معرکہ، آئی سی سی ون ڈے انٹرنیشنل رینکنگ کے بہترین بالر اب ٹی ٹوینٹی رینکنگز میں پہلی پوزیشن پر آگئے ہیں۔ سعید اجمل 782 پواینٹس کے ساتھ پہلے ، انگلش اسپنر گریم سوان 740 کے ساتھ دوسرے نمبر پر جبکہ جنوبی افریقہ کے یوان بوتھا 720 پواینٹس کے ساتھ تیسرے نمر پر ہیں۔ سعید اجمل نے اپنے ٹی ٹوینٹی کیرئیر کے 42 میچز میں 15.48 کی اوسط سے 60 وکٹیں حاصل کیں ہیں ، انکی بہترین بالنگ 19 رنز کے عوض چار وکٹیں ہیں۔ ورلڈ کپ ٹی ٹوینٹی سے قبل سعید اجمل کا دنیا کا بہترین ٹی ٹوینٹی بالر بننا انکے اعتماد میں مزید اضافہ کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں  سوشل میڈیا پر فوج کیخلاف بیان، ایم کیو ایم کی عمران کیخلاف قرارداد

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker