تازہ ترینعلاقائی

سرگودھا کی70سالہ خاتون45سال سے پنشن کی منتظر

سرگودھا(مانیٹرنگ سیل)سرگودھا کی 70 سالہ رسول بی بی گزشتہ 45 برس سے اپنے شوہر کی پنشن کی منتظر ہے۔ سرگودھا کے قصبہ حیدرآباد ٹاون کی رہائشی 70 سالہ رسول بی بی گزشتہ 45 برس سے اذیت ناک زندگی گزرارہی ہے۔ محکمہ پولیس کے سپاہی محمد حیات کے ساتھ 50برس قبل اس کی شادی بڑی دھوم دھام سے ہوئی۔ شادی کے 5 سال بعد محمد حیات دوران ملازمت ٹریفک حادثہ میں جاں بحق ہو گیا۔بیٹے کی پرورش اورتعلیم میں کئی رکاوٹیں حائل ہونے کے باوجودوہ ہمت نہ ہاری ۔ گھر کے گذربسر کے لئے پنشن امید کی ایک کرن تھی لیکن اسکا حصول اتنا مشکل ثابت ہوگا شاید اس نے کبھی سوچانہ تھا۔متاثرہ خاتون کا کہنا ہے کہ اس کا گھر والا حادثے میں فوت ہو گیا تھا۔ پولیس میں تھا سرکاری کاغذات لیکر جا رہا تھا۔انہوں نے بتایا کہ وہ پنشن کیلئے 45 سال سے درخواستیں دے رہی ہیں، لوگوں کے گھروں میں صفائی کی ، جھاڑودیا ، برتن صاف کئے مگر مجھے کسی نے پنشن نہیں دلائیپڑوسی محمد عجاز کے مطابق بیوہ رسول بی بی نہایت غریب عورت ہے، کسی کے برتن کسی کے کپڑے دھوتی ہے، 45 سال سے پنشن کیلئے دھکے کھا رہی ہے، شوہر محکمہ پولیس میں تھا فوت ہو گیا تویہ عدت میں بیٹھ گئی۔ بعد میں اس کی طرف کوئی نہیں آیا۔ بوڑہی عورت صرف درخواستیں دے رہی ہے۔ادھر ڈسٹرکٹ اکاونٹس آفس کے حکام کا کہنا ہے کہ 45برسوں کے دوران محکمہ پولیس کی طرف سے رسول بی بی کے شوہر کے پنشن کا کیس ان کے پاس آیاہی نہیں۔ جب ڈی پی اوآفس سے حقیقت جاننے کی کوشش کی گئی تو وہاں کوئی موقف دینے کو ہی تیارنہ تھا۔ کرائے کے مکان میں تنہا زندگی کے کئی سال گذارنیوالی اس بزرگ خاتون کو انتظار ہے کہ کب اس کے شوہر کی پنشن ملے گی اورکب اس کا قرضہ اداہوگا۔

یہ بھی پڑھیں  تحریک آزادی کشمیر کو نئی جہد بخشنے کے لیے شہید کشمیر مقبول بٹ کے افکا ر اپنا نے کی ضرورت ہے، کشمیر فریڈم مو ومنٹ برطانیہ و یورپ

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker