پاکستانتازہ ترین

کراچی:نایاب جانورسفاری پارک لائے جائیں گے، ایڈمنسٹریٹرکراچی

کراچی﴿نامہ نگار﴾بلدیہ عظمیٰ کراچی کے ایڈمنسٹریٹر محمد حسین سید نے کہا ہے کہ سفاری پارک شہر کی اہم ترین تفریح گاہ ہے اس کی ازسرنو تزئین و آرائش نئے جانوروں کی آمد پرندوں کو آزادانہ نقل و حرکت کے لئے برڈ AVIARY فورڈ کورٹس، شیر، چیتا، گنڈے اور دریائے گھوڑوں کی سفاری میں آمد کے بعد یہ ایشیا کا سب سے بڑا سفاری پارک ہوگا۔ یہ بات انہوں نے سفاری پارک کے چار گھنٹے کے تفصیلی دورے کے موقع پر کہی۔ اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل پارکس اینڈ ہارٹی کلچر نیاز احمد سومرو، سینئر ڈائریکٹر کمیونٹی ڈویلپمنٹ محمد ریحان خان، ڈائریکٹر سفاری سلمان شمسی اور دیگر افسران بھی ان کے ہمراہ تھے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ دو ماہ پہلے جن کاموں کا آغاز کیا گیا تھا ان پر تیزی سے کام جاری ہے جن میں سفاری پارک کی تزئین و آرائش دریائے گھوڑوں کے لئے انکلوژر کی تعمیر ، مدھو گوٹھ سے سفاری ایریا تک دیوار کی تعمیر، اندرونی سفاری سڑک کی تعمیر اور نئے جانوروں کی خریداری شامل ہے۔ 300 ایکڑ رقبے پر مشتمل سفاری پارک ایک وسیع و عریض جگہ ہے اور شہریوں کی پہنچ میں ہے اس لئے سفاری پارک کو دنیا کے دیگر سفاری پارک کی طرح ہر طرح کی سہولیات سے آراستہ کرنا ضروری ہے۔ دو مہینے قبل ہاتھی گھر پر کام کا آغاز کیا گیا تھا جس کا ایڈمنسٹریٹر نے معائنہ کیا اور کام کی رفتار اور معیار پر اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ جلد ہی دنیا کے مختلف ممالک سے بڑے اور نایاب جانور سفاری پارک لائے جائیں گے جن کے آرڈرز پہلے ہی دیئے جاچکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بریڈ AVIARY میں نایاب قسم کے پرندوں کو چھوڑا جائے گا شہری ان پرندوں کے AVIARY میں جا کر محظوظ ہوسکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ سفاری پارک کو بین الاقوامی معیار کے مطابق بنانے کے لئے پلان تیار کیا گیا ہے جبکہ جانوروں کو فطری ماحول میں رکھنے کے لئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سفاری پارک میں بین الاقوامی معیار کا فوڈر کورٹس تعمیر کیا جائے گا جس کے لئے جگہ کا تعین کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہاں بین الاقوامی کمپنیز کے ساتھ ساتھ مقامی سطح پر تیار ہونے والے مزیدار کھانے اور فاسٹ فورڈ دستیاب ہونگے جبکہ پارکنگ کے لئے بھی وسیع جگہ مختص کی گئی ہے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ سفاری پارک کے چاروں اطراف حفاظتی دیوار تعمیر کی جائے تاکہ لینڈ مافیا سفاری پارک کی قیمتی جگہ پر قبضہ نہ کرسکے۔ انہوں نے کہا کہ جو تجاوزات سفاری پارک کی زمین پر قائم ہیں انہیں فوری ہٹایا جائے انہوں نے سفاری پارک میں صفائی ستھرائی ، سبزہ کاری، جانوروں کی دیکھ بھال اور انہیں اچھی خوراک مہیا کرنے پر زور دیا وہ ہاتھی ، چمپینزی، زرافہ اور دیگر جانوروں کے پنجروں اور انکلوژر پر گئے اور بعض جانورں کو اپنے ہاتھ سے خوراک بھی کھلائی۔ انہوں نے کہا کہ ایک ماہ پہلے چیمپنزی کا ایک جوڑا سفاری پارک لایا گیا تھا جو اب یہاں کے ماحول سے مانوس ہوچکا ہے اور شہریوں کے لئے دلچسپی کا باعث ہے۔ انہوں نے کہا کہ 65 ہزار اسکوائر فٹ پر ہاتھی گھر کی تعمیر جلد مکمل کی جائے جس میں ہاتھیوں کے نہانے کے لئے پول ، آرام کرنے کے لئے ریسٹ ایریا اور 2800 اسکوائر گز پر شیڈز بنائے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ 1970 سے قائم اس سفاری پارک میں ا ب تک 500 سے زائد جانوروں کو قدرتی ماحول فراہم کیا گیا ہے ۔11 نئے انکلوژرز تعمیر کئے گئے ہیں پارک کے اندر روشنی کے انتظام کو بہتر بنایا گیا ہے اور شہریوں کی حفاظت کے لئے سیکورٹی کے انتظامات موثر بنائے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اب شہری اپنی فیملی کے ممبران کے ہمراہ بڑی تعداد میں سفاری پارک کی سیر کے لئے آتے ہیں اور یہاں کی سہولیات سے محظوظ ہوتے ہیں

یہ بھی پڑھیں  وہاڑی:آ ج سے باردانہ تقسیم ہونا شروع ہوجائےگا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker