پاکستانتازہ ترین

نوازشریف کےداماد کیپٹن(ر)صفدر کی مسلم لیگ ن کی رکنیت معطل، شوکازنوٹس جاری

 لاہور(نمائندہ خصوصی) مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کے صدر کیپٹن ریٹائرڈصفدر کی پارٹی کی بنیادی رکنیت معطل کرتے ہوئے اظہار وجوہ کاشوکاز نوٹس جاری کردیاگیاہے۔مسلم لیگ ن کے اعلامیہ کے مطابق پارٹی کے قائد کی ہدایت پر سیکرٹری جنرل اقبال ظفر جھگڑا نے صفدر کی بنیادی رکنیت معطل کی اور اُنہیں اظہار وجوہ کے نوٹس کا جواب دینے کے لیے دس روز کی مہلت دے دی گئی ہے۔اعلامیہ کے مطابق کیپٹن (ر) صفدر کے غیر مہذب بیانات سے پارٹی میں دھڑے بندی کو فروغ ملا۔ ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن خیبرپختونخواہ کی قیادت اور یوتھ ونگ کے صدر کے درمیان پارٹی عہدوں پر اختلافات پیداہوگئے تھے اور خیبرپختونخواہ کے صدر پیر صابر شاہ سے ملاقات میں بھی اختلافات زائل نہیں ہوسکے تھے جس کے بعد امکان ظاہرکیاجارہاتھاکہ نواز شریف اجلاس بلا کر معاملہ رفع دفع کردیں گے۔ ذرائع کاکہناہے کہ کیپٹن ر یٹائرڈ صفدر نے سردار مہتاب عباسی اور پیرصابر شاہ پر غیر ضروری تنقید کی تھی جبکہ اُنہوں نے امیر مقام کو صوبائی صدر کے لیے نامزد کیاتھا۔

یہ بھی پڑھیں  سردارذوالفقار کھوسہ کی نواب آف قلات کی نواسی سے شادی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker