تازہ ترینعلاقائی

بھائی پھیرو:ملک معروف نعت خواں سفیر مصطفے ہمدمی وفات پاگئے

بھائی پھیرو﴿نامہ نگار﴾ڈسٹرکٹ یونین آف جرنلسٹس قصور کے جنرل سیکرٹری منیر احمد ساقی کے بھائی ملک کے معروف نعت خواں سفیر مصطفے ہمدمی کی وفات سے علاقہ ایک عاشق رسول ثناخوان محمد ö سے محروم ہو گیا۔ سرائے مغل پریس کلب کا ایک تعزیتی اجلاس زیر صدارت صدر محمد عباس ظہیر منعقد ہوا جس میں چیر مین رانا انتظار اسلام ، سیئنر نائب صدر یوسف ندیم ،نائب صدر کرامت علی وٹو ، جنرل سیکرٹری محمد بوٹا صابر ، فنانس اور نشر و اشاعت سیکر ٹری چوہدری رفاقت علی ،ممبر محمد رمضان ناز نے شرکت کی ۔ اس موقع پر پریس کلب بھائی پھیرو کے عہدیدار نعیم سلطان ،کہنہ مشق صحافی رانا اکبر ساجد،ابھرتے صحافی حافظ الطاف ،بھی موجود تھے ۔سرپرست اعلی حاجی محمد رمضان کی طرف سے ایک قرارداد میں کہا گیا کہ ڈسٹرکٹ یونین آف جرنلسٹس قصور کے جنرل سیکرٹری منیر احمد ساقی کے بھائی اورملک کے معروف نعت خواں سفیر مصطفے ہمدمی کی وفات سے علاقہ ایک عاشق رسول ثناخوان محمد ö سے محروم ہو گیاہے۔جواں سالہ نعت خواں کی اچانک وفات سے انکے خاندان اور عاشقان مصطفے öکو جو صدمہ پہنچا ہے اس میں تمام صحافی سوگوار خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔آخر میں مرحوم کیلیے فاتحہ خوانی اور دعا ئے مغفرت کی گئی کہ اللہ تعالی سوگواراں کو صبر جمیل عطا فرمائے اور مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے

یہ بھی پڑھیں  بھائی پھیرو:کروڑوں روپے کی بنی پختہ نہر راجباہ نیاز بیگ اورپختہ کھال جگہ جگہ سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker