علاقائی

فیصل آباد:ڈویژنل کمشنر طاہر حسین نے ترک سفیر کو فیصل آباد کے تاریخی گھنٹہ گھر کا ماڈل پیش کیا

فیصل آباد ﴿ بیوروچیف ﴾ ڈویژنل کمشنر طاہر حسین نے ترک سفیر کو فیصل آباد کے تاریخی گھنٹہ گھر کا ماڈل پیش کیا۔ پاکستان میں ترکی کے سفیر مصطفے بابر ہزلان﴿  Mustafa Babür Hizlan﴾نے آج یہاں ڈویژنل کمشنر طاہر حسین سے ان کے دفتر میں ملاقات کی ۔ملاقات کے دوران کمشنر نے ترکی کے سفیر کو فیصل آباد کے صنعتی،زرعی،ثقافتی پس منظر اور حکومت پنجاب کے موجودہ ترقیاتی پروگراموں اور وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کے خصوصی ترقیاتی پیکج کے تحت تکمیل شدہ اور زیر تکمیل منصوبوں کے بارے میں بتایا۔ترک سفیر نے وزیر اعلیٰ پنجاب کی طرف سے صوبہ پنجاب میں ترکی کے اشتراک سے شروع ہونے والے بس ریپڈ ٹرانرٹ سسٹم کے تحت میٹرو بس کے منصوبے ‘320 ملین ڈالر کی لاگت سے صوبائی دار الحکومت میں صفائی کے جدید اور منظم نظام اور پاک ترک گرلز سکول کے منصوبے کا بطور خاص ذکر کیا۔کمشنر نے ترک ہیڈ کو بس ریپڈ ٹرانزٹ سسٹم کے فیصل آباد میں قابل عمل ہونے سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں  ڈیرہ غازیخان:DCO نےویٹرنری ڈسپنسری کوٹ ہیبت کے3ملازمین معطل کر دیے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker