پاکستانتازہ ترین

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج آزادی صحافت کا دن منایا جارہا ہے

اسلام آباد : پاکستان کا شمار دنیا کے ان خطرنا ک ترین ممالک میں ہوتا ہے جہاں صحافی موت کے منڈلاتے سائے میں کام کرنے پر مجبور ہیں۔  دہشت گردی کے خلاف جنگ کے باعث پاکستان کے شورش زدہ علاقوں میں کام کرنے والے صحافی ہوں یا پھر بڑے شہروں میں کام کرنے والے صحافی کسی کی بھی جان محفوظ نہیں۔ پاکستان میں اپنے فرائض منصبی کے دوران کئی صحافیوں کو اپنی جان سے ہاتھ دھونا پڑے۔ صرف سال دو ہزار گیارہ میں پاکستان میں بارہ صحافی، اپنے فرائض کی انجام دہی کی کوشش میں موت کے منہ میں چلے گئے۔ سلیم شہزاد ہوں یا ولی خان بابر ان کے قاتلوں کا آج تک پتہ نہیں چل سکا۔ لوگوں تک سچ پہنچانے کی جدوجہد میں صحافیوں کو نہ صرف ریاستی اداروں  بلکہ غیر ریاستی عناصر سے بھی جان کا خطرہ لاحق رہتا ہے۔ صحافیوں کا کام غیر جانبدار رہتے ہوئے عوام تک معلومات پہنچانا ہے۔ اس میں رکاوٹیں حائل کرنا عوام کو ان کے بنیادی حق سے محروم کرنے کے مترادف ہے۔

یہ بھی پڑھیں  سرفروش کپتان

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker