تازہ ترینعلاقائی

پتوکی:صحافی عبدالرشید کے قتل کے خلاف یونین آف جنرنلسٹ کا احتجاج

پتوکی(ندیم رضا خاں سے)ضلع قصور کے صحافی عبدالرشید کے قتل کے خلاف مرکزی ڈسٹرکٹ یونین آف جنرنلٹس ضلع قصور کے ارکان کا پریس کلب تحصیل پتوکی کے سامنے یونین کے صدر تنویر اسلم خاں کی قیادت میں احتجاجی مظاہر ہ اور دھرناقاتلوں کو گرفتار کرکے سرعام پھانسی اور اہل خانہ کو تحفظ فراہم کرنے کا فیصلہ ۔تفصیلات کے مطابق قصور کے صحافی عبدالرشید کے قتل کے خلاف مرکزی ڈسٹرکٹ یونین آف جنرنلٹس ضلع قصو رکے صدر تنویر اسلم خاں کی قیادت میں پتوکی ، بھائی پھیرو، سرائے مغل ، ہلہ ، مانگا منڈی ، چونیاں ، چھانگا مانگا اور دیگر علاقوں سے تعلق رکھنے والے صحافیوں نے پریس کلب تحصیل پتوکی کے سامنے احتجاجی مظاہر ہ کیا اور دھرنا دیا ۔صحافیوں نے بینرز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جس پر قاتلوں کو سرعام پھانسی دینے اور قتل ہونے والے صحافی عبدالرشید کے اہل خانہ کو جان ومال کے تحفظ کا مطالبہ کیا گیا۔ صحافیوں نے ڈی آئی جی پنجاب پولیس، آئی جی پنجاب پولیس، وزیر اعلیٰ پنجاب اور حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا کہ وہ ضلع قصور میں قتل ہونے والے صحافی عبدالرشید کے واقع کا فوری نوٹس لے کر ترجیحی بنیادوں پر خصوصی اقدامات کریں تاکہ انصاف کے تقاضے پورے ہوسکیں ۔ اس موقع پر یونین کے چیرمین حاجی محمد رمضان ، جنرل سیکرٹری منیر احمد خاں ساقی، سرپرست اعلی حاجی محمد ارشدگولڈن، خالد حسین قریشی، خالد فراز، چوہدری رفاقت علی، چوہدری محمد یوسف، خورشید عالم، رانا محمد الیاس، میاں جاوید اقبال ، چوہدری محمد اصغر، حاجی محمد آصف سعید، ندیم رضاخاں ایڈووکیٹ، اور چوہدری محمد صدیق نے بھی خطاب کیا۔

یہ بھی پڑھیں  رحیم یار خان:پیپلز پارٹی کےانتخابی دفتر کے باہر مشکوک کار پولیس اہلکاروں کی دوڑیں لگ گئیں

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker