تازہ ترینعلاقائی

ساہیوال : ڈائریکٹرفوڈ پنجاب آصف بلال لودھی کا مختلف گندم خریداری مراکز کا دورہ

ساہیوال (بیورو چیف /متین صمدانی سے )ڈائریکٹر فوڈ پنجاب آصف بلال لودھی نے مختلف گندم خریداری مراکز کا دورہ کیاافسران کو خصوصی ہدایات جاری کیں ڈاکٹر محمد متین صمدانی کے مطابقڈائریکٹر فوڈ پنجاب آصف بلال لودھی نے مختلف گندم خریداری مراکز کا دورہ کیاافسران کو خصوصی ہدایات جاری کیں صوبے میں گندم کی سرکاری خریداری مہم کی کامیابی کے سلسلے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے اور خریداری مراکز پر کاشتکاروں کے لیے تمام تر سہولیات اور انتظامات نقائص سے پاک ہونے چاہیں گندم خریداری کے سلسلے میں حکومت پنجاب کی پالیسی پر من و عن عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے باردانہ کی شفاف و منصفانہ تقسیم یقینی بنانے کے لیے وزیر اعلیٰ نے خصوصی ہدایات جاری کی ہیں جس سلسلے میں حکومتی وزرا سمیت اعلیٰ افسران فیلڈ میں جا کر انتظامات کا جائزہ لے رہے ہیں پہلے پانچ روز چھوٹے کاشتکاروں کو باردانہ کا اجرا کیا جا رہا ہے جبکہ 30 اپریل سے بڑے کاشتکار بھی خریداری مہم کا حصہ ہوں گے کاشتکاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تمام بنکوں کو بروقت ادائیگی یقینی بنانے کے لیے سختی سے ہدایات جاری کی گئی ہیں تاہم اگر کسی بھی کاشتکار کو شکایت ہو تو وہ متعلقہ اسسٹنٹ کمشنر کو آگاہ کریخریداری سنٹرز پر کاشتکاروں کی آسانی و آرام کے لیے نشستوں و سایہ دار جگہ اور ٹھنڈے پانی کی دستیابی سمیت دیگر ضروری سہولیات کو ہمہ وقت برقرار رکھا جائے س موقعے پر ایڈیشنل ڈائریکٹر فوڈ پنجاب عارف رضا بخاری، ڈی ڈی ایف شیخ عبدالرؤف، ڈی ایف سی چودھری احسن چیمہ، ڈی ایف سی قسور مبارک بٹ سمیت دیگر افسران ان کے ہمراہ تھے

یہ بھی پڑھیں  اوکاڑہ : بدنام زمانہ ڈاکو محمد یسین اور اللہ رکھا اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک . ڈی پی او

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker