تازہ ترینعلاقائی

ساہیوال : شہر کے مختلف علاقوں میں بھینس کالونی قائم

ساہیوال (بیو رو رپورٹ) شہر کے مختلف علاقوں میں بھینس کالونی قائم ‘علاقہ میں مچھروں کی بہتات ‘فضلہ سے سیوریج نظام بند ہونا معمول بن گیا۔تفصیلات کے مطابق 90/9ایل صابر ٹاؤن گلی نمبر 3 ،گلشن علی ہا ؤسنگ سکیم ایف بلاک،9/90ایل ، غوثیہ کا لونی،کینال ویو ٹاؤن ،محلہ نور پارک ،بابا فرید پارک و دیگر میں قائم بھینسوں کے باڑوں سے مچھروں مکھیوں اور فضلہ جات سے پھیلنے والی بیماریوں کے خلاف مقامی رہائشیوں نے احتجاج کرتے ہوئے بتایا کہ محلوں میں بنے باڑوں میں گوبر اور جانوروں کے فضلہ جات کئی روز تک پڑے رہنے سے آلودگی بد بو پھیل چکی ہے ۔ہمارا گھروں میں سانس لینا اور رات کوسونا محال ہو چکا ہے۔ متعدد بار باڑے کے مالکان کو صفائی ستھرائی اور مچھر کی بہتات ختم کرنے کی التجا کرچکے ہیں لیکن وہ کوئی توجہ نہیں دے رہے جبکہ ماہانہ ہزاروں روپے گٹرکھلوانے میں ضائع ہوجاتے ہیں ۔انہوں نے ڈی سی شوکت علی خاں کھچی سے نوٹس لیکر باڑہ مالکان کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں  اوکاڑہ :پولیس نے ڈکیتی کی واردات ٹریس کرتے ہوئے چار مسلح ڈاکوﺅں کو گرفتار کرلیا . ایس ایچ او مہر اسماعیل

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker