تازہ ترینعلاقائی

ساہیوال : شہروگردونواح میں عطائیوں کی تعداد میں اضافہ

ساہیوال (بیو رو رپورٹ)شہروگردونواح میں عطائیوں کی تعداد میں اضافہ ہوگیا ‘موثرکاروائی نہ ہونے کی وجہ سے عطائی سادہ لوح لوگوں کی زندگیوں سے کھیلنے میں مصروف ہیں۔غربت کا شکار دیہی اورغریب آبادیوں میں رہائش پذیر افراد کو الیفائیڈ ڈاکٹروں کی کمی اورزیادہ معاوضوں کی وجہ سے لٹنے پر مجبورہیں ۔عطائی سنگین بیماریوں اورموت کا شکارکررہے ہیں ۔یہ عطائی پرائیویٹ کلینک ‘میڈیکل سٹوراورہسپتال بناکر شہریوں کو لوٹ رہے ہیں ۔استعمال شدہ سرنجوں ‘سٹیرائیڈ ز‘ڈرپس اورچھوٹے آپریشن کرنے کی وجہ سے متعدد مریض جان سے ہاتھ دھوبیٹھے ہیں ۔کئی عمر بھر کی کیلئے معذورہونے کے ساتھ مختلف سنگین بیماریوں کا بھی شکار ہوچکے ہیں نیز دیگر شہریوں میں بیماریوں کے پھیلاؤ کابھی باعث بن رہے ہیں ۔سنگین کاروبارکو آج نہیں روکاجاسکا۔ذرائع کے مطابق عطائیوں کو مکمل سیاستی سرپرستی اورمحکمہ صحت کے چند کرپٹ افسران اور ضمیر فروش ڈاکٹروں کی آشیر باد حاصل ہے ۔ترجمان محکمہ صحت کے مطابق عطائیوں کے خلاف باقاعدگی سے کاروائی کی جاتی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں  ساہیوال کول پاور پلانٹ کیلئے کوئلہ لانے والی ٹرین سے 22ٹن کوئلہ غائب

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker