پاکستانتازہ ترین

ساہیوال : چمک کاکمال، نکے تھانیدارنے رشوت کے عوض گرفتار‘اشتہاری رہاکردیا

ساہیوال(بیورورپورٹ) چمک کاکمال ‘نکے تھانیدارنے رشوت کے عوض گرفتار‘اشتہاری رہاکردیا ‘تھانہ فرید ٹاؤن کے اے ایس آئی صبح صادق نے مدی کی نشاندہی پر ڈکیتی کے اشتہاری نواز کو ضلع کچہری کے گیٹ سے گرفتارکیا ‘50ہزار روپے رشوت کے عوض تھانہ سے فرارکروادیا‘ملزم کاکردارواضح نہیں ہورہاتھااس لیے رہاکردیا،صبح صادق کا بیان ۔تھانہ فرید ٹاؤن میں اشتہاریوں کو لوٹ سیل ‘نکے تھانیدارکے وڈے وڈے کارنامے‘نورشاہ کے علاقہ ٹھٹھہ آرائیاں کا رہائشی نواز مہابت تھانہ فرید ٹاؤن میں درج ڈکیتی کے مقدمہ 583/16میں اشتہاری تھا۔مدعی نذیر کی نشاندہی پر اے ایس آئی صبح صادق نے ضلع کچہری سے گرفتارکرلیا ۔تھانہ میں چند گھنٹے رکھنے کے بعد رہا کردیا ۔مدعی مقدمہ محمد نذیر نے میڈیا کو بتایا کہ صبح صادق اے ایس آئی نے پچاس ہزار رشوت کے عوض اشتہاری نواز کو تھانہ سے فرارکروادیا ہے جو ہمیں قتل کی دھمکیاں دے رہا ہے ۔شہر کے سنجیدہ حلقوں میں محکمہ پولیس کی اس درجہ کی کاروائیوں پر تشویش پائی جارہی ہے ۔مدعی کی جانب سے ریجنل پولیس افسر ڈاکٹر طارق رستم چوہان سے اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ہے

یہ بھی پڑھیں  ٹیکسلا:حکومت کی دور اندیش اور مثبت پالیسیوں کے باعث بیرونی سرمایہ کاری میں اضافہ ہوا ہے، شیخ زیشان سعید

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker