پاکستانتازہ ترین

ساہیوال:وزیراعلیٰ نے لیڈی ڈاکٹر کو ہراساں کرنیوالے ذمہ داران تین افسران کو معطل کرکے او ایس ڈی بنادیا

ساہیوال(بیو رو رپورٹ)وزیراعلیٰ پنجاب نے لیڈی ڈاکٹر کو ہراساں کرنیوالے ذمہ داران کیخلاف ایکشن لیتے ہوئے تین افسران کو معطل کرکے او ایس ڈی بنادیا ۔تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب محمدشہبازشریف کی کول پاور پروجیکٹ کی افتتاحی تقریب میں لیڈی ڈاکٹرز کولے جانے کیلئے تقریب سے ایک روز قبل کمشنر دفتر کے افسران اے سی ریونیو ایو ب بخاری اور ڈی ایم ایس اختر رضا نے رات کے وقت ہوسٹل میں جاکر لیڈی ڈاکٹرز کو ہراساں کیا جس پر ساہیوال کے ینگ ڈاکٹرز اور ہسپتال عملہ اور ساہیوال کے مختلف مکاتب فکر کے نمائندہ افراد نے شدید احتجاج کیا اور وزیراعلیٰ پنجاب نے صحافیوں کی نشاندہی پر نوٹس لیتے ہوئے سیکرٹری صحت ڈاکٹر ساجد چوہان کی قیادت میں انکوائری ٹیم ساہیوال بھجوائی جس نے کمشنر دفترمیں 6گھنٹے تفتیش کے بعد رپورٹ وزیراعلیٰ کو بھجوائی اور محمدشہبازشریف نے ایکشن لیتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر ریونیو ایوب بخاری ‘اسسٹنٹ کمشنر جنرل بابر سلمان اور ڈی ایم ایس اختر رضا کو فوری طور پر معطل کرکے او ایس ڈی بنا دیا ہے اور ان کے خلاف پیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی کا حکم دیا ہے۔دریں اثناء ینگ ڈاکٹرز اور عملہ نے کارروائی نہ ہونے پر 3روز کے بعد دوبارہ احتجاج کرتے ہوئے اوپی ڈی میں کام بند کردیاجس کے باعث مریضوں اوران کے لواحقین کو شدیدمشکلات کا سامنا رہا احتجاجی شرکاء نے ذمہ داروں کیخلاف کارروائی نہ ہونے تک احتجاج جاری رکھنے کا اعلان کیا ۔

یہ بھی پڑھیں  ساہیوال : چمک کاکمال، نکے تھانیدارنے رشوت کے عوض گرفتار‘اشتہاری رہاکردیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker