تازہ ترینعلاقائی

ساہیوال: شامی شہید روڈ اور مزدور پلی گداگروں کی بھرمار‘ گداگروں کو کوئی پوچھنے والا نہیں

ساہیوال(بیو رو رپورٹ) شامی شہید روڈ اور مزدور پلی گداگروں کی بھرمار ‘ گداگروں کو کوئی پوچھنے والا نہیں ۔ متعلقہ حکام سے نوٹس لینے کامطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق مزدور پلی شامی شہید روڈ پر کھانے پینے کی اشیاء برگر‘ پیزاشاپس ‘باربی کیو ‘آئس کریم‘شوار ما کے ہوٹلز پر شہری اپنی فیملی اور دوستوں کے ہمراہ آتے ہیں تووہاں پر موجود گداگروں کے گروہ شہریوں کو گھیر کران کا کھاناپینا محال کردیتے ہیں۔بعض شہریوں کو کہناہے کہ وہ اپنی فیملی کے ہمراہ گھر سے باہر ذہنی سکون کیلئے ہوٹلز کا رخ کرتے ہیں جہاں پر موجود گدا گر انہیں پریشان کرتے ہیں ۔ شامی شہید روڈ پر موجود گداگر ضرورتمند نہیں ہوتے اکثر ان میں نشئی یا چھوٹے بچے ہیں انہوں نے کہاکہ انہیں کھلے پیسے نہ ہونے پر معاف کرنے کا کہہ دیا جائے تو وہ پیچھے پڑ جاتے ہیں جس سے ان کو اپنی فیملی یا دوستوں کے سامنے شرمندگی کا سامنا کرناپڑتاہے۔ انہوں نے متعلقہ حکام سے فوری نوٹس لینے کامطالبہ کیاہے۔

یہ بھی پڑھیں  سرائے مغل :شوہر نے بیوی کو قتل کرکے خود بھی خودکشی کرلی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker